سابق گورنر سعید الزمان صدیقی کی 4ماہ کی تنخواہوں کی واپسی کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

سابق گورنر سعید الزمان صدیقی کی 4ماہ کی تنخواہوں کی واپسی کے لئے دائر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے گورنر سندھ محمد زبیر کی تعیناتی کے خلاف اور سابق گورنر سعید الزمان صدیقی کی 4ماہ کی تنخواہوں کی واپسی کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاربیرسٹر سید محمد جاید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ وفاق کی جانب سے گورنر سندھ کی تعیناتی کے لئے اشتہار جاری نہیں کیا گیا نہ ہی اہل امیدواروں کوشارٹ لسٹ کر کے انٹرویو کے لئے بلایا گیا ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت عالیہ لاہور کو دوسرے صوبے کے گورنر کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدم دستیابی

مزید :

علاقائی -