محکمہ سوئی گیس نے نادہندگی پر ہائیکورٹ بارکی کنٹینوں کے کنکشن کاٹ دیئے

محکمہ سوئی گیس نے نادہندگی پر ہائیکورٹ بارکی کنٹینوں کے کنکشن کاٹ دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ بار کی تمام کنٹینوں کے گیس کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس کی ٹیم نے بل کی عدم ادائیگی کی بنیاد پر لاہور ہائیکورٹ بار کی چار کنٹینوں کے گیس کنکشن منقطع کئے گئے ہیں، گیس منقطع ہونے سے ہائیکورٹ بار کی کنٹینوں کے چولہے بند ہو گئے اور وکلاء چائے، کافی، سینڈوچز سے محروم ہو گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ بار کی 4 کنٹینیں محکمہ سوئی گیس کے 80 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہیں۔
بل نادہندہ

مزید :

علاقائی -