وکیل کی استدعا منظور،عمران خان نااہلی کیس کی سماعت 5اپریل تک ملتوی

وکیل کی استدعا منظور،عمران خان نااہلی کیس کی سماعت 5اپریل تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نے دل کے عارضے کے باعث نااہلی کیس میں مزید مہلت مانگ لی، جس پر الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کی سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کر دی ۔ بدھ کے روز عمران خان نااہلی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیر صدارت ہوئی تو عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے کیس کی تیاری نہیں کر سکے ، اسلئے سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کی جائے ، چیف الیکشن کمشنر نے استدعا منظور کر لی ۔

مزید :

صفحہ آخر -