فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، متعددریستورانوں اور فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، متعددریستورانوں اور فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کی سربراہی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کرتے ہوئے کے ایف سی اقبال ٹاؤن کو ناقص تیل کے استعمال پر 20ہزارروپے جرمانہ جبکہ ناقص تیل موقع پر تلف کر دیا گیا۔ فاسٹ فوڈ چین کو وارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ناقص تیل کے استعمال پر سیل کرنے کا انتباہ جاری کیا، تیل بار بارکوکنگ میں استعمال ہو کر کالا پڑ چکا تھا۔فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مزید کاروائیاں کرتے ہوئے ملتان روڈ پر میاں جی ریسٹورنٹ کو ناقص اجزاء کے استعمال، ناقص صفائی اور ورکرز کے میڈیکل کی عدم موجودگی پر 20ہزار جرمانہ عائد کیا۔ گلبرگ ٹاؤن میں اللہ ہو نان شاپ اینڈ ٹی سٹال کوملازمین کی ناقص جسمانی حالت، گندے فریزرز، کھلی نالیوں، اشیاء خوردونوش کو ڈھانپ کر نہ رکھنے اشیا ء کو پاؤں کی سطح پر رکھنے اور پروڈکشن ایریا میں سگریٹ نوشی پر9ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔مزید کاروائیوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور قوانین کی خلاف ورزی پر 71فوڈ پوائنٹس کووارننگ نوٹس جاری کئے گے ۔بلاپان شاپ، لاثانی جوس کارنر،المدینہ جوس کارنر اور حاجی پان شاپ کو بہتری کے لیے احکامات جاری کیے۔
فوڈ اتھارٹی

مزید :

صفحہ آخر -