سوئٹزر لینڈ کیساتھ منی لانڈرنگ معاہدہ سے ملکی دولت واپس آئیگی،تاجر

لاہور ( اسد اقبال ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی ، لاہور چیمبر آف کامرس ،پیاف،انجمن تاجران اوروویمن چیمبر آ ف کامرس کے عہدیداروں نے وفاقی حکومت کی جانب سے سوئٹزر لینڈ حکومت کے ساتھ منی لانڈرنگ معا ہدے کو خو ش آئند قرار دیا ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے قائم مقام صد عامر عطاباجوہ نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سو ئس بنکوں میں پاکستانی افراد کی رقوم بارے معلو مات کی فراہمی سے بینکوں میں چھپائی جانے والی رقوم اور افراد کی نشاندہی ہو سکے گی ۔ پیاف کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ سوئس بنکوں میں پاکستانی عوام کی چھپائی ہوئی اربوں روپے کی رقوم پاکستان واپس لائے جس سے نہ صر ف ملکی معیشت کا پہیہ ترقی کی پٹری پر رواں ہو گا بلکہ فارن کر نسی پاکستان میں آنے سے پاکستانی روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہو گا ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ناصر حمید خان نے کا کہ سوئس بنکوں میں چھپائی گئی رقوم بلیک منی ہے جس کو واپس پاکستان لانا چائیے ۔ وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر شازیہ سلیمان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سو ئس حکومت کے ساتھ معائدہ خوش آئند اقدام ہے ،ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے ۔
تاجر،ردعمل