بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات
 بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر رحمن ملک کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال، فاٹا اصلاحات سمیت دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر رحمن ملک نے ملک کی سکیورٹی صورتحال سے بلاول کو آگاہ کیا ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -