کارکن نتخابات کی تیاری کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ انتخابات کے لئے مکمل تیاری کریں۔ خاص طور پر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ خواتین اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی اور معاشرے میں باوقار مقام پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کے پی کے ہزارہ ڈویژن کے لیڈروں اور کارکنوں سے جنہوں نے وفود کی شکل میں ان سے ملاقاتیں کیں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ ہزارہ کے عوام بہت ساری مشکلات کا شکار ہیں۔ پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ہزارہ کے عوام کو درپیش مشکلات کو ختم کرے گی۔ بلاول بھٹو نے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے نئی تنظیم سازی کے حوالے سے مشورے بھی کئے۔ اس موقع پرنیئر حسین بخاری، کے پی کے صدر ہمایوں خان ، فیصل کریم کنڈی، چوہدری منظور، سینیٹر روبینہ خالد، رحیم داد خان، نورعالم خان ، شاذی خان، سینیٹر فرحت اللہ بابر اور جمیل سومروبھی موجود تھے۔
بلاول بھٹو