جنرل باجوہ کی امیر قطر سے ملاقات ، خطے کی سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

جنرل باجوہ کی امیر قطر سے ملاقات ، خطے کی سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی ( آن لائن، این این آئی) قطر اور پاکستان نے مسلح افواج کے درمیان دفاع اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کااظہار کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کے سرکاری دورے کے دور ان چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دور ان خطے کی سکیورٹی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور زیر غور لائے گئے ۔قطر کے امیر نے اپنے ملک کا دورہ کر نے پر پاکستانی آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔قطر کے امیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سٹریٹجک تعلقات ہیں ۔انہوں نے قطراور اس کی افواج کی ترقی اور استحکام کیلئے پاکستان کے کر دار کو سراہا ۔ انہوں نے دونوں ممالک مسلح افواج کے درمیان دفاع اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر کی خواہش کااظہار کیا ۔قطر کے امیر نے خطے کے امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کر دار کو سراہا۔انہوں نے دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خلاف پاکستانی فوج کی مہم کے دور ان کامیابیوں کو سراہا ۔پاک فوج کے سربراہ نے قطر کے امیر کا میزبانی پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہاکہ پاک فوج بھی قطر کے ساتھ دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے ۔
جنر ل باجوہ

دوحہ( ما نیٹر نگ ڈیسک)قطر نے 2022 ء میں ہونیوالے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے پاک فوج کی مدد مانگ لی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران قطری وزیراعظم شیخ عبداللہ الثانی نے کہا کہ پاکستان ایک قابل اعتماد دوست ہے اور سیکیورٹی کے شعبے میں پاک فوج کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ،آرمی چیف نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق قطری وزیراعظم نے فٹ بال ورلڈکپ کی تیاریوں، سائبر سیکیورٹی اور دفاعی پیداوار میں بھی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔شیخ عبداللہ الثانی نے کہا کہ قطری عوام پاکستانی عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور قطر پاکستان کو ہر سطح پر خصوصی اہمیت دیتا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیراعظم کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروادی

مزید :

صفحہ اول -