اسلام قبول کرکے شادی کرنیوالی غیرت کے نام پر شوہر کے ہاتھوں قتل
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں گزشتہ روزخواتین کا عا لمی د ن منایا گیا ،وہیں صوبائی دارالحکومت لاہور کے معروف علاقہ اسلا م پو ر ہ میں شوہر نے غیرت کے نا م پر 25سالہ بیو ی کو سر میں گو لی ما ر کر قتل کردیا اورموقع سے فرا ر ہو گیا ۔ پو لیس نے نعش کو مردہ خا نہ میں منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق اسلا م پو ر ہ ر فیعہ آبا د کی ر ہا ئشی 25سالہ سائر ہ بی بی جس نے ایک سال قبل مرزا را حیل نا می شخص سے شاد ی کی تھی ۔ پو لیس کے مطا بق سائر ہ نے ایک سال قبل د ین اسلام قبول کیا تھا اور مرزا را حیل نا می شخص سے نکا ح کیا تھا ،تاہم شوہر مرزا را حیل کو سائرہ کے کردار پر شک کرتا تھا اور اکثر دونو ں میں لڑا ئی جھگڑا ر ہتا تھا، وہ اسلام پو ر ہ میں چند ما ہ قبل ہی کرا یہ کے گھر میں ر ہا ئش پذیر ہو ئے تھے ۔ گزشتہ روز بھی دونوں کے در میا ن دوبا ر ہ جھگڑا ہو اجس پر ملزم نے طیش میں آکر بیو ی پر فا ئر نگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم مرزا راحیل موقع سے فرا ر ہو گیا ۔فا ئر نگ کی آواز سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچے تو سائرہ کی نعش خون مین لت پت پڑی تھی ، پو لیس کو اطلا ع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹما رٹم کیلئے مردہ خا نہ منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے گئے ہیں۔ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔