چیئرمین تنظیم اتحادا مت کا’’ سی ایس ایس‘‘ کلاس کو لیکچر

چیئرمین تنظیم اتحادا مت کا’’ سی ایس ایس‘‘ کلاس کو لیکچر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( وقائع نگار) چیئرمین تنظیم اتحادا مت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی نے اتحادامت ا سلامک سنٹر میں جاری طلباء وطالبات کی’’ سی ایس ایس‘‘ کلاس کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ آپ فی الحال اپنی تمام ترتوجہ اعلیٰ تعلیم اوربہترتربیت پر مرکوز رکھیں تاکہ آنے والے دنوں میں دین اسلام کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں سوسائٹی کی مددکر سکیں ۔انہوں نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے اور اسلام دنیا میں ضرورایک روز مزید اعلیٰ مقام حاصل کر ے گا۔لیکن دین اسلام کا پیغام دینے والے اپنے طریقہ تبلیغ کو تبدیل کریں اورغیر ضروری امو ر سے اجتناب کریں۔

۔جن سے عام آدمی کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہو۔