حافظ عابد علی نے اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا

حافظ عابد علی نے اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
 حافظ عابد علی نے اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) حافظ عابد علی چیئرمین آواز پاکستان نے اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا، جلد ہی حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ حافظ عابد علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ تمام تاجر بھائیوں اور دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جنہوں نے اُن پر اعتماد کیا وہ انشاء اللہ اپنے دور صدارت میں مارکیٹ کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

تاکہ تمام تاجروں کے مسائل حل ہوسکیں وہ تمام دوستوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور جلد ہی تقریب حلف برداری منعقد کی جائے گی جس کے بعد وہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔