قرض حسنہ کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس

قرض حسنہ کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کاہنہ میں قرض حسنہ کے حوالے سے اسمبلی سیکرٹری میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔تھانہ کاہنہ کے عقب میں چند گز کے فاصلے پر بے سہارا افراد کو قرض حسنہ دینے والے ادارے کے آفس میں تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو گھس آئے اور عملے کو یرغمال بنا کر ڈھائی لاکھ روپے لوٹ کر آسانی سے فرار ہو گئے۔


کیا پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ابھی تک کوئی ملزم گرفتار ہوا ہے۔