میپ نے کاروبار کو ایک نئی جہت دی ہے ،رشید اے رضوی

میپ نے کاروبار کو ایک نئی جہت دی ہے ،رشید اے رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رشید احمد رضوی نے کہا ہے کہ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ملک میں کاروبار کو ایک نئی جہت سے روشناس کرایا ہے ۔وہ گزشتہ روز میپ کے زیر اہتمام 32ویں کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر میپ کے صدر سید مسعود ہاشمی ،سابق صدر سیدمسعود علی نقوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔رشید اے رضوی نے کہا کہ کارپوریٹ ایکسی لینس کمپنی کی اچھی کارکردگی کا لازمی جزو ہے ۔میپ کی جانب سے کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ کے انعقاد سے ایسی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے جنہوں نے اپنی کارکردگی کو بہتر کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 1982سے اب تک ایوارڈ کا کامیاب انعقاد قابل ستائش ہے ۔سید مسعود ہاشمی نے کمپنیوں میں بہتر مینجمنٹ کا شعور بیدا کرنے میں میپ کے کردار کا ذکر کیا اور کہا کہ میپ نے 1982میں کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ کی داغ بیل ڈالی تھی اور آج کارپوریٹ مینجمنٹ میں اس کی اپنی ایک اہمیت اور افادیت ہے ۔اس ایوارڈ کے تحت پاکستان بھر سے اچھی مینجمنٹ کی حامل کمپنیوں کو تلاش کیا جاتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈ دیا جاتا ہے ۔اس موقع پر سید مسعود علی نقوی نے بھی مجوزہ کمپنیز بل 2017کا جائزہ پیش کیا ۔