ناقص پالیسیوں نے ملک کو بحران کی دلدل میں دھکیل دیا ‘ڈاکٹر محمد افضل
ہیڈراجکاں(نامہ نگار)حکومت ہر محاذ پر مکمل ناکام ہو چکی ہے ،ملک میں گڈ گورننس کے نام کی کوئی چیز نہیں ،قومی ادارے غیر فعال ہوچکے ہیں ،حکمرانوں کو اپنی لوٹ مار سے فرصت (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
نہیں ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ق) کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل نے گزشتہ روز 118ڈی این بی میں اقبال بلوچ کے ڈیرا پر مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی لوڈشیڈنگ اور بے روز گاری کی انتہا ہو چکی ہے،نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے ملک کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ،قوم موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ آچکی ہے ۔ بعدازاں انہوں نے 118ڈی این بی میں ہی دلشاد چنٹر کے چاچا کی قل خوانی میں شرکت کی ۔ ندیم لاشاری ملک بشیر، عبدالرحمن نائچ، عاشق خان لاشاری ،محبوب سیکرٹری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
ڈاکٹر افضل