ن لیگ خواتین کومردوں کے برابر حقوق دے رہی ہے،عفت لیاقت

ن لیگ خواتین کومردوں کے برابر حقوق دے رہی ہے،عفت لیاقت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع چکوال میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بدھ کے روز بڑا سیمینار گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں منعقد ہوا۔جس کی مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی بیگم عفت لیاقت علی خان تھی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر کی نمائندگی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تنویر الرحمن نے کی۔سیمینار کا اہتمام پرنسپل مقصودہ سلطانہ اور اسسٹنٹ کمشنر شاہد یعقوب نے کیا۔چیف ایگزیکٹو محکمہ تعلیم ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راجہ تنویر صفدر ڈی او پاپولیشن پلاننگ ملک وجاہت علی خان،میڈم حمیدہ ناصر،میڈم حمیرہ یوسف،انچارج پلان انٹرنیشنل نے بھی خصوصی شرکت کی۔بیگم عفت لیاقت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کو ہمیں فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ جب بچیوں کی پیدائش پر عرب کی سرزمین پر انہیں زندہ درگور کر دیا جاتا تھا۔لیکن سرتاجِ انبیاء حضرت محمد ﷺ نے اس نظام کو تبدیل کیا۔اب ن لیگ کی حکومت نے خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دیئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج کا سیمینار خواتین کے حوالے سے یہ پیغام دیتا ہے کہ خواتین ہر شعبہ زندگی میں مردوں کے برابر کام کر رہی ہیں۔رکشہ ڈرائیور،جھگی نشیں ،محنت کش بالی رانی نے کہا کہ میں قبل ازیں بھیک مانگتی تھی اور خاوند نے مجھے طلاق دیدی۔میرے دو بچے ہیں جو تعلیم حاصل کر رہے ہیں اللہ کا شکر ہے کہ میں محنت مزدوری کر کے اپنی بچوں کی تربیت کر رہی ہوں۔سیمینار کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر شاہد یعقوب نے ایروکیریا کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔