الیکشن کمیشن اپنا قبلہ درست کرے تاکہ آئندہ انتخابات میں دھاندلی نہ ہو :نعیم الحق
اسلام آباد (آن لائن)ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا صحافیوں سے گفتگومیں کہنا تھا حکومت بوکھلاہٹ میں عمران خان کیخلاف مزید مقدمات دائر کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن میں دائر ان کیسز کا کوئی جواز نہیں ، انکوائری کمیشن نے الیکشن کمیشن کی 40 کوتاہیوں کی نشاندہی کی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے اپنی کوتاہیاں دور کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ اپنا قبلہ درست کرے تاکہ آئندہ انتخابات میں دھاندلی نہ ہو سکے ۔دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو میں تحریک انصا ف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن فری اینڈ فیئرالیکشن نہیں کرا سکا اس لئے الیکشن کمیشن ناکام ہے اور الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے اپنا کردار صاف کرے ۔