ملازمین کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ،انعام اللہ

ملازمین کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ،انعام اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ)لوکل گورنمنٹ فیڈریشن کے ساتھ یکجہتی اور ملازمین کے حقوق کیلئے آج ہڑتال کرینگے ۔ ٹی ایم اے ورکرز یونین چارسدہ ۔ٹی ایم اے چارسدہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر انعام اللہ نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام آج ہونے والی ہڑتال کو کامیاب بنا کر ملازمین کے حقوق کیلئے آواز اٹھائینگے کیونکہ ٹی ایم اے ملازمین ہمیشہ استحصال کے شکار رہے ہیں ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یونائیٹڈ میونسپل ورکرز کے چیئر مین ملک نوید اعوان اور ایل جی ایف کے صوبائی صدر ریاض خان کے مشترکہ جدوجہد میں شامل ہو کر اپنے حقوق چھین لینگے ۔ کابینہ اور مجلس عاملہ کے مشترکہ اجلاس میں نام نہاد یونین کے بیانات کی پر زور مذمت کی گئی اور بیان بازی کو ملازمین کے ساتھ دشمنی قرار دی گئی۔