نوشہرہ ،منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

نوشہرہ ،منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) ایکسائز نوشہرہ نے کامیاب کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات علاقہ غیر پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی سمگل گرفتار ایکسائز عملے منشیات سمیت کار قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں نوشہرہ ایکسائز کے انسپکٹر زاہد حسین خان کو اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت علاقہ غیر سے کار نمبرG1155میں بھاری مقدار میں چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش جارہی ہے اس اطلاع پر زاہد حسین کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم داؤد خان، کلیم اور نیاز محمد پر مشتمل ٹیم نوشہرہ کلاں مردان روڈ پر ناکہ بندی کی کہ اس دوران ایکسائز عملے نے کار کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم سمگلر نے کار روکنے کی بجائے بھگا دی جس پر ایکسائز عملے نے تعاقب کرکے قابو کرلیا گاڑی کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے سمگلر صدیق سکنہ باڑہ کو گرفتار کرکے سمگلر کے خلاف تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔