خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے بار روم میں تقریب کا انعقاد

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے بار روم میں تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( نیوز رپورٹر )خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے جوڈیشل کمپلکس کے نیو بار روم میں نور ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر امجد علی مروت سمیت کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی تقریب میں خواتین وکلاء کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر صدر پشاور بار ایسو سی ایشن امجد علی مروت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں خواتین ابادی کی تناسب 52فیصد ہے اور اسلام نے خواتین کو ان کے حقوق دیئے ہیں تاہم نہ تو دیگر مذاہب اور نہ پختون معاشرہ میں ان کو وہ حقوق دیئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین کو حقوق کے حصول کیلئے تعلیم کی روشنی سے منور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وہ پشاور بار ایسوسی ایشن کے کیبنٹ اور وکلاء کمیونٹی کی جانب سے سول سوسائیٹی کو خواتین کے حقوق کے حوالے سے بار روم میں ہر طرح کی سرگرمیوں کیلئے ویلکم کرتے ہیں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں اس موقع پر نور ایجوکیشن ٹرسٹ کے لیگل آفیسر اویس اور محمودہ جان ایڈوکیٹس نے ٹرسٹ کے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سال 2003-4سے اب تک تین ہزار سے زائد خواتین کو مفت لیگل ایڈ دیا ہے اور مستقبل میں بھی خدمات جاری رکھیں گے۔