نقل کا رحجان کم کرنے کیلئے قابل امتحانی عملہ تعینات کیا گیا ،حمید اللہ
چارسدہ (بیورورپورٹ)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے کنٹرولر امتحانات حمید اللہ جان نے کہا ہے کہ امسال میٹرک کے امتحانا ت میں نقل کے رجحان کم کرانے کے لئے میرٹ کے بنیاد پرامتحانی عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔ سیکورٹی کے لئے بھی وزیر اعلیٰ ،گورنر ،آئی جی اور مختلف اضلا ع کے ڈپٹی کمشنر ز اور ایجنسی کے پولیٹکل انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں میٹرک امتحانات کے پر متعین سپرٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹس کیلئے تربیتی ورکشاپ کے بعد تفصیلات بتاتے ہوئے کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سال میڑک کے سالانہ امتحانات میں ڈیڑھ لاکھ سے امیدواران امتحانات دینگے جس کے لئے پشاور بورڈ کی جانب سے پشاور ،چارسدہ چترال ،ایف آر پشاور،مہمند ایجنسی اور خیبر ایجنسی میں مجموعی طور پر 623امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جس میں 3000سے زائد ممتحینن ڈیوٹیاں انجام دینگے۔ امتحانات کے دوران سیکورٹی اقدمات کے حوالے سے کنڑولر امتحانات کا کہنا تھا کہ بورڈ انتظامیہ نے اس امتحانات میں سیکورٹی ا نتظامات کرنے کے لئے وزیر اعلی ،گورنر ،آئی جی پی تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز اور پولیٹیکل انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے جس میں انتظامیہ کی جانب سے بھی سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائے گئی ہے۔