جی پی او پنشنرز کیس 3 اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹرز کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر

جی پی او پنشنرز کیس 3 اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹرز کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( نیوز رپورٹر ) قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے جنرل پوسٹ آفس پشاور کے تین اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹرز اور پیمنٹ کلرک کے خلاف فرنٹیئر کو ر کے سابق ملازمین کے پنشنز میں کروڑوں روپے غبن کرنے کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیاملزمان میں لال کرتی پشاور کے اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر نعیم احمد صدیقی، سفید ڈھیری کے شیخ احمد جان اور ارمڑ پایاں کے سابق اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹرقیصر خان پیمنٹ کلرک مقصود احمد شامل ہیں نیب کی جانب سے ملزمان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے جنرل پوسٹ آفس پشاور میں فرنٹئیرکور کے ملازمین کے پنشن فنڈز سے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کا رقم نکلوائے ہیں الزامات کی تصدیق پر نیب نے ملزمان کیخلاف تفتیش شروع کردی ملزمان میں سے نعیم احمد صدیقی اور قیصر خان جوڈیشل حراست میں ہیں جبکہ دو ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں ملزمان نے مجموعی طور پر 2کروڑ اور 9لاکھ روپے کی غبن کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے جن میں ملزم نعیم احمد صدیقی پر 1کروڑ 74لاکھ 66ہزارروپے،ملزم شیخ احمد جان پر 34لاکھ 44ہزار، ملزم قیصر خان نے 6لاکھ جبکہ مقصود احمد پر 17لاکھ روپے غبن کا الزام ہے ملزمان کیخلاف محکمانہ کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں انکے خلاف تحقیقات سچ ثابت ہوئی ہے ۔