جنرل بس سٹینڈ کے انتظامی امور حوالے کرنے کیلئے دائر رٹ خارج
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کو جنرل بس سٹینڈکے انتظامی امور حوالے کرنے کیلئے دائررٹ خارج کردی عدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اکرام اللہ خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے یونائیٹڈمیونسپل ورکرزیونین کے چیئرمین ملک نوید کی جانب سے دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایف ایم صابرایڈوکیٹ اورایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل وقاراحمدپیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایاکہ درخواست گذار کاموقف ہے کہ جنرل بس سٹینڈکے انتظامی اموریونین کے حوالے کئے جائیں تاکہ جنرل بس سٹینڈکو ایک منافع بخش ادارہ بنایاجائے کارپوریشن کے نمائندوں نے عدالت کو بتایا کہ یونین کو ایساکوئی اختیار حاصل نہیں کہ جنرل بس سٹینڈکے انتظامی اموراورکنٹرول یونین کے حوالے کئے جائیں کیونکہ مذکورہ اڈہ سرکاری اراضی پرقائم کیاگیاہے جس کاسالانہ لاکھوں روپے ٹیکس وصول کیاجاتاہے اوررٹ پٹیشن ناقابل سماعت ہے لہذا رٹ پٹیشن خارج کی جائے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے دو طرفہ دلائل مکمل ہونے پررٹ پٹیشن خارج کردی ۔