تخت بھائی پولیس کی دبئی میں مقیم کاروباری شخص سے 10لاکھ کا بھتہ مانگنے پر کاروائی تخت

تخت بھائی پولیس کی دبئی میں مقیم کاروباری شخص سے 10لاکھ کا بھتہ مانگنے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھائی (نامہ نگار) تخت بھائی سرکل پولیس نے دوبئی امارات میں مقیم تخت بھائی علاقے کی رہائشی کاروباری شخصیت سے مبینہ طورپر دس لاکھ روپے بھتہ مانگنے اور ڈرانے دھمکانے کے الزام میں یوسی پر خو ڈھیرئی سے سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل مردان اور مسلم لیک ن کے رہنما اسحاق خان ، انکا بھائی، چھ ساتھیوں و بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔ پولیس سٹیشن تخت بھائی میں اے ایس پی سرکل علی بن طارق نے ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی ریاض خان اور انوسٹی گیشن انچارج انسپکٹر شیر محمد خان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تخت بھائی کا رہائشی حاجی فیض الرحمن ولد گل رحمان مرحوم سکنہ باغ کورونہ جوگزشتہ 25سال سے دوبئی میں کنسٹرکشن کمپنی چلا رہا ہے جس سے موصوف اسحاق ، ندیم خان پسران طلا محمدمرحوم ساکنان پر خو ڈھیرئی ،فرمان خان سکنہ پرخو ڈھیرئی، مصطفی کمال ولد صالحین سکنہ گنجئی ،محمد شہاب ولد فضل وہاب سکنہ گنجئی ، بہرام ولد فرمان ، صلاح الدین ولد باچہ الدین ، صعیم اللہ ولد رحمت اللہ سکنہ قطب گڑھ ، سہیل ولد جمشید اور عابد خان نے دس لاکھ روپے کا بھتہ دینے کا مطالبہ کیا اور انکار پر دوبارہ پانچ لاکھ کا مطالبہ کیا جس سے مسلسل انکار پر 19فروری اور بعد ازاں 22فروری رات کے وقت فیض الرحمن کے گھر جاکر ڈرایا دھمکایا اور ناک کان کاٹنے کی دھمکی دی اور کہاکہ پولیس انکا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ فیض الرحمن کے بیٹے عابد فیض نے بھتہ خور گروہ کے خلاف ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید کو تحریری شکایتی درخواست دی جس پر پولیس نے موبائل ڈیٹا اور گھر کے باہرلگے ہوئے CCTV کیمروں سے ملزمان کی نقل وحرکت پر نظر رکھی اور اطلاع ملنے پر پولیس نے گروہ کے رکن مصطفی کمال کے حجرے پر چھاپہ مارکر اسحاق اور انکے بھائی نوید خان پسران طلا محمد اور دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیئے جبکہ دو ملزما ن فرمان اور عابدخان فرار ہوگئے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تین عدد کلاشنکوف ، چار عدد تیس بور پستول ، ستائیس میگزین بمعہ 579مختلف بور کے کارتوس ، دس عدد کمر بند ، دو عدد پستول قاش اور آٹھ عدد گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لیا جبکہ تخت بھائی پولیس نے عابد فیض ولد فیض الرحمن کی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مختلف دفعات PPC 387-506(2) 7ATA کے تحت مقدمات درج کرلئے ۔تخت بھائی پولیس ملزمان کو آج انکی جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے تخت بھائی کے مقامی عدالت میں پیش کی جائیگی۔