صوابی میں بدنام زمانہ رہزن اورڈکیت 3 رکنی گروہ گرفتار
صوابی( بیورورپورٹ) صوابی پولیس نے ایک کاروائی کے دوران بدنام زمانہ راہزن،موبائل سنیچرز اور ڈکیت 3رکنیگروہ گرفتار کر کے مال مسروقہ اور اسلحہ سمیت برآمد کر لی۔ ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ خان ،ایس ایچ او سلطان محمود اور تفتیشی آفسران نمیر خان ،فضل ربی خان اور اسرار خان کے ہمراہ میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع صوابی میں مختلف نوعیت کے چوری ،راہزنی اور ڈکیتیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے مال مسروقہ موبائل سیٹ ، آلہ خوف اولاکھوں روپے نقدرقم برامد کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ سے تھانہ صوابی کے حُدود میں راہزنی اور ڈکیتی کے واردات جاری تھے مختلف رپورٹ کے مطابق لاکھوں روپے عوام سے بذورچھین لیے تھے جن سے پورے علاقے میں بے چینی اور خوف وہراس پھیل گیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق بمورخہ 13فروری کو مدعی نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے کہا کہ بہ راستہ مانیری مقبرہ میں جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے سر پر پستول رکھ کر بذور سیم سینگ موبائل ATMکارڈ ،قومی شناختی کارڈ اور 1,23000روپے چھین لیے اسی طرح مدعی دکاندار نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے کہاکہ بامسلحہ کسان میرے دکان میں آکر مجھ سے اسلحہ کی نوک پر سیم سنگ موبائیل اور موبائل کارڈ چھین لیے ان جرائم کے سدباب کیلئے ڈی پی او صوابی نے ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ خان ، ایس ایچ اوصوابی سلطان محمود ، انچارج انوسٹی گیشن سب انسپکٹر نمیر خان ،اے ایس آئی فضل ربی خان اور اے ایس آئی اسرار خان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے کر کم سے کم وقت میں ڈکیت گروہ کو معلوم اور گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دے کر ارکان کمیٹی نے دن دگنی رات چگنی سر توڑ کوشش کرتے ہوئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 3ارکان پر مشتمل گروہ کو گرفتار کیا۔ تفتیشی سر براہ سب انسپکٹر نمیر خان کی نگرانی میں فضل ربی خان نے ملزمان کو انٹاروگیٹ کرتے ہوئے راہزنوں نے اعتراف جُرم کرکے جنکے قبضہ سے واردات میں استعما ل ہونے والے 3عدد آلہٰ خوف پستول بمع کارتوس ،2عددسیم سینگ موبائل سیٹ اور عوام سے بذور اسلحہ کی نوک سے چھینی ہوئی لاکھوں روپے رقم برآمد کرلی ۔ گرفتا ر شدہ مُلزمان کا تعلق ضلع صوابی مانیری بالاسے ہیں ۔گرفتار شدہ مُلزمان کے نام شاہ فیصل ولد محمد یوسف ،طلحہ ولد جان حسین اور عباد اللہ ولد فضل منان ساکنان مانیری بالا ،۔ نامعلوم مُلزمان چوری ،راہزنی اور ڈکیتی کے مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے #