ٹھٹھہ :وزیر اعظم کے خطاب سے قبل جلسہ گاہ سے 3مشکوک افغانی گرفتار

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹھٹھہ میں جلسہ گاہ سے 3مشکوک افغانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹھٹھہ میں مکلی کرکٹ گراﺅنڈ سے مسلم لیگ نواز کا جلسہ شروع ہونے سے قبل تین مشکوک افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے ، جلسے سے وزیر اعظم نوازشریف نے خطاب کرنا ہے جس کیلئے وہ مکلی کرکٹ گراﺅنڈ جائیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذکرنے والے اداروں نے جلسہ گاہ میں گھسنے کی کوشش کے دوران تینوں افغان باشندوں کو روکا اور ان سے کوائف طلب کیے مگر وہ اپنی شناخت کرانے میں ناکام رہے جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔