مشیر کو وزیر کے اختیارات نہیں دیئے جاسکتے ،وزیراعظم کے مشیروں کے خلاف درخواست پر ہائی کورٹ کے ریمارکس

مشیر کو وزیر کے اختیارات نہیں دیئے جاسکتے ،وزیراعظم کے مشیروں کے خلاف ...
مشیر کو وزیر کے اختیارات نہیں دیئے جاسکتے ،وزیراعظم کے مشیروں کے خلاف درخواست پر ہائی کورٹ کے ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے مشیروں کے تقرر کے خلاف دائر درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیںکہ بادی النظر میںمشیر خارجہ کا عہدہ لے کرآئین اور قانون کے تحت وزیر خارجہ کے اختیارات استعمال نہیں کئے جاسکتے ۔

’ہم یہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں‘ چین نے سعودی عرب کو ایسی پیشکش کردی کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کے دل جیت لئے

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے محمود اختری نقوی کی طرف سے وزیر اعظم کے مشیر اور معاون خصوصی برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، طارق فاطمی اور مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی کی تعیناتیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی مشیر ہو کر وزارت خارجہ چلا رہے ہیں۔ درخواست گزار نے یہ بھی نشاندہی کی کہ مشیروں کی تعداد پانچ سے زیادہ نہیں ہو سکتی لیکن اس وقت وفاق میں مقررہ تعداد سے زیادہ مشیر کام کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کے وکیل نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اخباری تراشوں کی بنیاد پر درخواستیں ناقابل سماعت ہیں.

تاہم چیف جسٹس نے یہ اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر اخباری تراشے واضح ہوں تو اعلی عدلیہ میں درخواستیں دائر کی جا سکتی ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ مشیر خارجہ کا عہدہ لے کر وزیر خارجہ کی حیثیت استعمال نہیں کی جا سکتی۔ مشیر اور وزیر کی حیثیت اور اختیارات آئین اور قانون میں واضح ہیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک مشیر اہم معاملات میں وزیر کے اختیارات استعمال کرے، عدالت نے وکلاءکو 16مارچ کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔

مزید :

لاہور -