(ن) لیگ کی خاتون رکن قومی اسمبلی مستعفی
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کی ثوبیہ شاہد نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے استعفیٰ کیوں دیا اس کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے ۔ ثوبیہ شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑ رہی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ہی ہوں گے۔