مردان :ڈرائیور، کنڈکٹر کے درمیان ہاتھاپائی کے باعث بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 18 زخمی

مردان :ڈرائیور، کنڈکٹر کے درمیان ہاتھاپائی کے باعث بس الٹ گئی، 3 افراد جاں ...
مردان :ڈرائیور، کنڈکٹر کے درمیان ہاتھاپائی کے باعث بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 18 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کے درمیان ہاتھاپائی کے باعث بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔
’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی بس میں تلخ کلامی کے بعد ڈرائیور اور کنڈکٹر کے درمیان ہاتھاپائی ہوگئی اور بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔حادثے کے فوری بعد موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق مسافروں کی میتوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔پولیس نے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے بس کو اپنی تحویل میں لے لیا۔