حافظ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے شہرحافظ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حافظ آباد شہر اور گردونواح میں زمین زلزلے سے لرز اٹھی، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں او دکانوں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔