پرویز خٹک نے الیکشن مزید آگے جانے کی خواہش ظاہر کردی لیکن کیوں؟ وجہ بھی بتادی
ایبٹ آباد (آئی ا ین پی ) پی ٹی آئی پارلمینٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی, ملک میں الیکشن ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، معاملہ عدالت گیا تو اور وقت لگے گا, چاہتے ہیں الیکشن مزید آگے جائیں، ہمیں تیاری کے لیے وقت مل جائے گا.
ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ وکلا کے کہنے پر الیکشن نہیں ہوں گے، حلقہ بندیاں ہوں گی، عدالت جو فیصلہ کرے گی، قبول ہو گا۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ ٹکراﺅ کے حق میں نہیں تھے ، چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ بولتے رہے ، قوم سمجھی کہ نجات دہندہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملک کو بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، تمام سیاسی جماعتوں نے عوام سے جھوٹ بولا، اتنے قرضے لیے گئے کہ اب واپس کرنا مشکل ہو گیا ہے۔