اب مردوں کیلئے بس ایک بٹن دبا کر بچہ پیدا کرنے کی سہولت متعارف کروادی گئی

اب مردوں کیلئے بس ایک بٹن دبا کر بچہ پیدا کرنے کی سہولت متعارف کروادی گئی
اب مردوں کیلئے بس ایک بٹن دبا کر بچہ پیدا کرنے کی سہولت متعارف کروادی گئی

  

برلن (نیوز ڈیسک)آج تک تو مانع حمل ادویات اور اس مقصد کے لئے استعمال ہونے والے دیگر زرائع کا استعمال خواتین کے ہاتھ میں ہی تھا لیکن پہلی بار سائنسدانوں نے یہ کنجی مردوں کے ہاتھ میں بھی دینے کا انتظام کر لیا ہے۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ایک جرمن کمپنی نے BIMEK SLVنامی تکنیک ایجاد کرلی ہے جس کی مدد سے مرد صرف ایک بٹن دبا کر اپنے تولیدی جرثوموں کی سپلائی آن یا آف کرسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے معمولی سرجری کے ذریعے جسم میں ایک والو نصب کیا جائے گا جو تولیدی جرثوموں کی سپلائی چلانے یا بند کرنے کے لئے استعمال ہوگا۔

مَردوں کے اس انڈرویئر کی قیمت 15 لاکھ روپے ہے، اس میں ایسی کیا حاصیت ہے حقیقت جان کر آپ کا بھی دل للچانے لگے گا

نیا سسٹم ایجاد کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ محض آدھے گھنٹے کے معمولی آپریشن سے ڈیوائس جسم کے اندر نصب کردیا جائے گا۔ تولیدی اعضاءکی جلد میں اس کا بٹن ہوگا جسے دبانے سے تولیدی جرثوموں کا راستہ تبدیل کیا جاسکے گا، یعنی اس کی مدد سے مرد جب چاہے مانع حمل سسٹم کو آن کردے اور جب چاہے اسے آف کردے۔ جرمن کمپنی اپنی ایجاد کو ایک انقلاب قرار دے رہی ہے، لیکن توقع جا رہی ہے کہ آنے والوں دنوں میں اس کے فوائد و نقصانات کھل کر سامنے آ جائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -