جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں 13تا 16 اپریل 2025 اوو رسیز پاکستانیز کنونشن منعقد کرنے کی تیاریاں شروع

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں 13تا 16 اپریل 2025 اوو رسیز پاکستانیز کنونشن ...
جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں 13تا 16 اپریل 2025 اوو رسیز پاکستانیز کنونشن منعقد کرنے کی تیاریاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) اوو رسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF)  منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ گورنمنٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں 13تا 16 اپریل 2025 اوو رسیز پاکستانیز کنونشن منعقد ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر سے  سیکڑوں اوو رسیز  پاکستانی سرکاری   سطح اور نجی  طور   پر شرکت کر رہے ہیں-

فیڈرل منسٹر فار  اوورسیز پاکستانیز اینڈ HRD چودھری سا لک حسین اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز  اوو رسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن OPF سید قمر رضااور   حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر امارات میں مقیم معروف پاکستانی صحافی ، پاکستان جرنلسٹس فورم متحدہ عرب امارات کی سینئر وائس پریذیڈنٹ سعدیہ عباسی بھی متذکرہ کنونشن میں شرکت کر رہی ہیں- چار روزہ  کنونشن میں وہ دنیا بھر کے اوورسیز پاکستانیز کو درپیش مسائل پیش کریں گی اور ان کے حل کے لیے تجاویز بھی دیں گی-