حمزہ شوگر ملز سمیت 9بیگاس پاور پلانٹ کی بجلی کے ٹیرف میں کمی کی درخواست

حمزہ شوگر ملز سمیت 9بیگاس پاور پلانٹ کی بجلی کے ٹیرف میں کمی کی درخواست
حمزہ شوگر ملز سمیت 9بیگاس پاور پلانٹ کی بجلی کے ٹیرف میں کمی کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بجلی کی پیداوار کے ٹیرف میں کمی کے لیے حمزہ شوگر ملز سمیت 9 بیگاس پاور پلانٹس نے بھی نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔بیگاس پاور پلانٹس نے فیول لاگت کی کمی کی درخواست دی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی پیداور میں منافع کم کرکے 17 فیصد پر فکس کرنے کی درخواست دی گئی جبکہ مرمت اور آپریشن لاگت میں 10 فی صد کمی کی درخواست دی گئی۔ انشورنش فیس میں بھی 0.7 فی صد کمی کی درخواست دی گئی۔

بیگاس پاور پلانٹس نے اوپن مارکیٹ میں بجلی فروخت کرنے کی بھی درخواست دی۔

ٹیرف میں کمی کی درخواست چنیوٹ پاور، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، المعیز انڈسٹری، چنار انرجی، تھل انڈسٹری، حمزہ شوگر ملز، رحیم یار خان ملز اور شاہ تاج شوگر ملز نے جمع کروائی۔

نیپرا بیگاس پاور پلانٹس کی درخواست پر 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔