قانونی پیچیدگیوں کا سامنا،نیب ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کرنے میں ناکام ،آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

قانونی پیچیدگیوں کا سامنا،نیب ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کرنے میں ناکام ،آج ...
قانونی پیچیدگیوں کا سامنا،نیب ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کرنے میں ناکام ،آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کی ٹیم تھانہ گلبرگ میں سے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو حراست میں لینے میں ناکام ،خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا،پولیس  آج ڈاکٹر عاصم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرے گی جس کے بعد ڈاکٹر عاصم کی نیب حوالگی کا فیصلہ ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہناہے کہ انہیں ڈاکٹر عاصم کی نیب کو حوالگی سے متعلق قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہے اس لیے انہیں نیب کے حوالے نہیں کیا گیا ،  ڈاکٹر عاصم کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد نیب حکام انہیں عدالت سے اپنے ہمراہ لے جا سکیں گے  ۔اس سے قبل ڈاکٹر عاصم کو تفتیشی رپورٹ کے بعد شخصی ضمانت پر رہاکرنے کافیصلہ کیا گیا تھا لیکن اُن کی رہائی سے قبل ہی  نیب کی ٹیم انہیں حراست میں لینے کیلئے تھانہ گلبرگ پہنچ گئی  ، لیکن قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے نیب کی ٹیم کو خالی ہاتھ ہی واپس لوٹنا پڑ گیا۔تھانہ گلبرگ  کی پولیس ڈاکٹر عاصم کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرے گی جہاں سے انہیں  نیب  کی حراست میں دے دیا جائے گا ۔نیب کی ٹیم جب ڈاکٹر عاصم  کو گرفتار کرنے کے لئے تھانہ گلبرگ پہنچی تو ڈاکٹر عاصم کے داماد اور ایم پی اے اسماعیل شاہ  بھی اس  موقع پر تھانے میں موجود تھےلیکن ڈاکٹر عاصم حسین کی نیب کو منتقلی ممکن نہیں ہوسکی،ڈاکٹر عاصم پر زمینوں پر قبضے ،دھوکہ دہی،اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جبکہ نیب ذرائع کا کہناہے کہ ڈاکٹر عاصم سے 5 مقدمات میں تفتیش کی جائے گی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کیس کے تفتیشی افسر نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کیخلاف دہشتگردوں کی معاونت کا کوئی ثبوت نہیں ملاہے جس کی وجہ سے ان پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا اور ان کا کیس کمزور ہو گیا ہےاس لیے ان پر سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ہٹا نے کافیصلہ کر لیا گیاہے۔

مزید :

قومی -Headlines -