افغان باشندے قتل کیس کاڈراپ سین، دراصل کیوں زندہ رہنے کا حق چھینا گیا؟ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

افغان باشندے قتل کیس کاڈراپ سین، دراصل کیوں زندہ رہنے کا حق چھینا گیا؟ ملزم ...
افغان باشندے قتل کیس کاڈراپ سین، دراصل کیوں زندہ رہنے کا حق چھینا گیا؟ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو (آئی این پی) افغانی باشندے قتل کیس کاڈراپ سین قاتل مقتول کا پڑوسی نکلاگزشتہ روزعلاقہ سرک دانہ میں ملزم احمدگل ولدحیات گل سکنہ افغان مہاجرنے غیرت کینام پراپنے پڑوسی عبدالرحمن ولدامان اللہ کے گلے میں رسی ڈال کرموت کے گھاٹ اتاراتھا'جسکی باقاعدہ ایف آئی ارمقتول کیچچاکی مدعیت تھانہ سٹی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی تھی۔

واقعے کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اوشاہداحمدخان نے ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمدنزیرخان اورایس ایچ اوسٹی شاہ دوران خان کوجلدسے جلدقاتل کاسراغ لگانے کاحکم دیاتھا'جس پرایس ایچ اوشاہ دوران خان نے ڈی ایس پی حافظ محمدنزیرخان کی قیادت اورتفتیشی ٹیم کے ہمراہ مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں اصل قاتل کوٹریس کرکے چھاپہ مارکاروائی کیدوران گرفتارکرلیاہے۔

ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں غیرت کینام پرقتل میں ملوث ہونے کااعتراف جرم کرلیاہے.ایس ایچ اوسٹی شاہ دوران خان کے مطابق دوسری چھاپہ مارکاروائی میں منشیات فروش ملزم حفیظ الرحمن ولدقدیم شاہ سکنہ خرشہ بانڈہ سمیت دوجرائم پیشہ افرادکو گرفتارکرلیاہے گرفتارمنشیات فروش سے ایک کلاشنکوف'1030گرام چرس برامدکرکے قبضہ پولیس کی گئی ہے۔