عمرا ن خا ن ورلڈ کپ میں چلو بھر پانی بھرو اورخود کشی کرلو۔۔۔۔مریم نواز کی وزیر اعظم پر ایک بار پھر شدید لفظی گولہ باری

عمرا ن خا ن ورلڈ کپ میں چلو بھر پانی بھرو اورخود کشی کرلو۔۔۔۔مریم نواز کی ...
عمرا ن خا ن ورلڈ کپ میں چلو بھر پانی بھرو اورخود کشی کرلو۔۔۔۔مریم نواز کی وزیر اعظم پر ایک بار پھر شدید لفظی گولہ باری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیلم (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیر ی بہاد ر قوم ہیں اور ان کا لیڈر عمران خان جیسا بزدل انسان نہیں بلکہ نواز شریف جیسا بہادر انسان ہونا چاہئے،مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ٹرمپ سے ملاقات کے بعد عمران خان نے کہا کہ ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں ،اب عمران خا ن کو چاہئے کہ اسی ورلڈ کپ میں چلو بھر پانی بھرو اور ڈوب مرو،کشمیر کا پانی غیرت والا پانی ہے۔سی پیک پر پیزا والوں کا قبضہ ہے، پیز ا بنا بنا کر اربوں پتی ہوگئے۔ن لیگ مصلحت پسندنہیں رہی اب مقابلہ کرنا بھی سیکھ چکی ہے۔اگر آزاد کشمیر میں ہماری حکومت آئی تو شاردہ میں یونیورسٹی بنے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع نیلم شاردہ میں ا نتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شاردہ میں پہلی بار آئی ہوں ،مگر یہاں کے لوگوں نے محبت د ے کر ساری زندگی کے لئے اپنے ساتھ جوڑ دیا ہے،میں نے جو گلے میں ہار پہنا ہے یہ آپ لوگوں کی محبت ہے، جلسے کے دوران درخت گرنے سے تین کارکن زخمی ہوئے،اللہ کا شکر ہے درخت گرنے سے کسی کو چوٹ نہیں آئی،شاردہ میں پہاڑوں اور درختوں پر نواز شریف کے چاہنے والے بیٹھ کر جلسے میں شریک ہیں، ہر چہرے میں نواز شریف نظر آرہا ہے، مجھے آپ کی محبتوں اور دعاوں میں بھی نواز شریف نظر آ رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور میر ی رگوں میں کشمیر ی خون ہے، کریال دریا کے کنارے بیٹھی رات بھر دعا مانگتی رہی کہ آزاد اور مقبوضہ کشمیر ایک ہو جائیں، مسئلہ کشمیر نواز شریف کی قیادت میں حل ہوگا،سیلیکٹڈ کی کوئی بات نہیں مانتا، وہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں ڈال کر آیا او ر آ کر پاکستانیوں کو کہتا رہا کہ کشمیر یوں کے لئے دومنٹ کی خاموشی کرنی ہے جو کہ آج تک ختم نہیں ہورہی۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سلیکٹرزسے ایک بات کی کہ عمران خان کو جہاں سے لائے ہو وہاں واپس لے جاﺅ، لیکن سلیکٹرز کی جانب سے لائی جانے والی یہ سوغات آج 22کروڑ پاکستانیوں پر طوفان بن کر ٹوٹی ہے اور آج وہی سوغات آزاد کشمیر میں آنا چاہتی ہے،نواز شریف کا نام لیا جائے تو ذہن میں پاکستان اور کشمیر کی ترقی کا خیال آتا ہے جبکہ عمران خان کا نام لینے کے بعد پاکستانی قوم کو آٹا اور چینی چوری کا خیال آتا ہے،عمران خان نے بلے کے نشان پر الیکشن چور ی کیا تھا اب ان کا انتخابی نشان مہنگی چینی،لوڈ شیڈنگ اور کشمیر فروشی ہونا چاہئے۔
لیگی نائب صدر نے کہا کہ ن لیگ کے نامز د کئے جانے والے امیدوار غلام قادر نےیہاں کے لوگوں کی خدمت دل و جان سے کی ہے، انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کا کہا گیا مگر یہ نہیں گئے، میں نے سروے دیکھا ہے کہ آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ مشہور جماعت نواز لیگ ہے،25جولائی کو اپنی پوری فیملی کے ساتھ نکلنا ہے اور مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا ہے اور اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے، کشمیر ی بہاد ر قوم ہیں سینوں پر گولیاں کھا سکتے ہیں تو ووٹ کی حفاظت بھی کرسکتے ہیں، اپنے موبائل فونز لے کر پولنگ سٹیشنز کے باہر موجود رہنا ہے۔