جشن بہاراں کے موقع پر جیلانی پارک میں میورل پینٹنگ مقابلہ
لاہور(اپنے نمائندہ سے،فلم رپورٹر) جشن بہاراں تقریبات کے سلسلہ میں جیلانی پارک میں میورل پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔میورل پینٹنگ مقابلے میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی پی ایچ اے طاہروٹو مہمان خصوصی تھے۔ میورل پینٹنگ مقابلے میں شہر کے مختلف کالجزو یونیورسٹیز سے سینکڑوں طالبات نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی جی پی ایچ اے نے طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ طالبات نے مقابلے میں مختلف رنگوں سے دلکش پینٹنگز بنائیں۔ دیکھ کربہت خوشی ہوئی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ طالبات کیلئے میورل پینٹنگ مقابلوں کو جشن بہاراں کا خصوصی حصہ بنایا گیا تھا۔
ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ جشن بہاراں کی تھیم پر طالبات نے خوبصورت آرٹسٹک ورک کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر جشن بہاراں شہریوں کی بھرپور شرکت سے خوشیوں کے رنگ بکھیر رہا ہے۔