مریم نشاط کالونی میں لوڈشیڈنگ قابل مذمت، ایڈون سہوترا
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نایب صدر ایڈون سہوترا نے مریم نشاط کالونی میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزہ رکھنے اور روزہ کھولنے کے وقت سوی گیس نایاب ہوجاتی ہے۔ حکومت کواس کا نوٹس لینا چاہیے یہاں پر بھی انسان بستے ہیں۔
پانی اور گیس پر یہاں کے لوگوں کا بھی حق بنتا ہے۔۔