چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے پاکستان نہ آنے پر ہاردک پانڈیا نے کیا کہا؟

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کا سفر نہ کرنے پر مختصراً بات کی۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پانڈیا نے کہا کہ پاکستان نہ جانے کا فیصلہ میرے ان جیسے کرکٹر کے اختیار سے باہر کا معاملہ ہے اور امید ظاہر کی کہ پاکستانیوں نے دبئی میں کرکٹ کو انجوائے کیا ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی کی جیت ایک ادھورا خواب تھا جو پورا ہوا۔
کرکٹر نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 8 سال ایک طویل عرصہ ہوتا ہے لیکن اس بار فائنل جیت کر پورے بھارت میں جشن کا سماں ہوگا،یہ کامیابی عوام کے لئے ہمارا تحفہ ہے۔ہاردک پانڈیا نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن میں شاید کینیا کا فین لگتا تھا اسی لئے مجھے کینیا کی کرکٹ ٹیم نے اپنا سپورٹر قرار دیا تھا۔میں 7 سال کا تھا اور کینیا کی ٹیم کے قریب جانے کی کوشش کررہا تھا لیکن سیکیورٹی گارڈز نے روک دیا البتہ کینیا کے کھلاڑیوں نے میری طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ تو اپنا ہی لگتا ہے، اسے مت روکو۔
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں لمبے لمبے چھکوں کے بارے میں ہاردک پانڈیا نے کہا کہ گراؤنڈ میں وہی پرفارمنس رہتی ہے جس کی ٹریننگ کے دوران مسلسل پریکٹس کی جاتی ہے۔ٹورنامنٹ میں چوکوں اور چھکوں کی بارش کرنے والے ہاردک پانڈیا نے اپنے زور دار شاٹس کے راز سے پردہ بھی اٹھایا اور شاٹس لگانے کی ترکیب بھی بتائی کہ سانس آہستہ لیجئے، بال کو نزدیک سے دیکھئے اور ہمت ہے تو خوب زور لگا کر بال کو گھما کر ماریں، بال گراؤنڈ کے باہر جائے گی۔