بار کاسیاسی طرز عمل اختیارکرکے جمہوریت کوفروغ دیا جاسکتا ہے،وکلا رہنما

  بار کاسیاسی طرز عمل اختیارکرکے جمہوریت کوفروغ دیا جاسکتا ہے،وکلا رہنما

  


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن اور اور لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدواروں نے کہاہے کہ ہمارے مسائل کا حل جمہوریت کی مضبوطی سے وابستہ ہے، سیاسی جماعتیں وکلاء کے جمہوری طرزعمل کواپنائیں۔امیدواروں نے یہ بات اپنے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی،عشائیہ کا اہتمام لاہور کی سماجی شخصیت میاں رضوان اکبرکی طرف سے کیا گیاتھا،جس میں لاہور ہائیکورٹ بار کے صدارتی امیدوارطاہر نصراللہ وڑائچ،سیکریٹری کے عہدہ کے امیدوارچودھری اختر پڈا،لاہورڈسٹرکٹ بار کے صدارتی امیدوارجی اے خان طارق اور سیکریٹری کے عہدہ کے ریحان احمد خان نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہرنصراللہ وڑائچ، جی اے خان طارق اور دیگر امیدواروں نے کہا کہ بار میں جمہوری تسلسل سے وکلاء کاادارہ مستحکم ہے،جمہوری نظام جمہوری سوچ کے بغیرپائیدارنہیں ہوسکتا، وکلاء نے قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے ہمیشہ اپنا کردار اداکیا اور ہمیشہ کرتے رہیں گے، میاں رضوان اکبرنے کہا کہ بار کی سیاست اقدار پرمبنی ہے۔

، اس طرز عمل کواختیارکرکے معاشرے میں جمہوریت کوفروغ دیا جاسکتا ہے۔
وکلاء رہنما

مزید :

علاقائی -