لاپتہ افر اد سے متعلق تحقیقات جاری ،شکایات کمیٹی جلد قائم کی جائے گی :چوہدری نثار

لاپتہ افر اد سے متعلق تحقیقات جاری ،شکایات کمیٹی جلد قائم کی جائے گی :چوہدری ...
لاپتہ افر اد سے متعلق تحقیقات جاری ،شکایات کمیٹی جلد قائم کی جائے گی :چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد سے متعلق ہر سطح پر تحقیقات ہو رہی ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی شکا یا ت کمیٹی قائم کی جائے گی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ایف سی میں مزید چار ہزار اہلکار بھرتی کیے جائیں گے ۔فرنٹیئر کور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑ ی کاروائیاں کر رہی ہے، بارڈر اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ اقتصادری راہدار ی منصوبے کے خلاف سازشیں کرنے والے شرمندہ ہو نگے ۔اس منصوبے سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہو گا ۔

مزید :

اسلام آباد -