چین سے 1000ویں مال گاڑی یورپ روانہ

چین سے 1000ویں مال گاڑی یورپ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شین یانگ (آئی این پی )چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤ ننگ کے شین یانگ کے ریلوے سٹیشن سے ایک مال گاڑی گذشتہ روز جرمنی کے شہر دوس برگ کے لئے روانہ ہو گئی ، اس روٹ پر یہ گاڑی پہلی بار روانہ ہورہی ہے جو 17روز میں 9300کلومیٹر سفر طے کرنے کے بعد منزل مقصود پر پہنچے گی ، مال گاڑی اس دوران منگولیا ، روس اور پولینڈ سے گزر ے گی ،مال گاڑی یہ فاصلہ روایتی سمندری سفر کی نسبت آدھے وقت میں طے کرے گی

،چینی شہر شین یانگ اور دوس برگ سے شروع میں ہفتہ میں دو مال گاڑیاں چلا کریں گی جبکہ بعد میں ان کی تعداد پانچ تک کر دی جائے گی ،مال گاڑی شین یانگ سے صنعتی مال لے کر روانہ ہو گی جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا سے اشیائے ضرورت کا سامان بھی اس میں لوڈ کیا جائے گا ، اس نئی سروس کا مقصد چین کے اقتصادی مرکزشین یانگ اور یورپ کے درمیان تجارت کو فروغ دینا ہے، 13مئی سے اب تک چین سے یورپ کیلئے ایک ہزار گاڑیاں روانہ ہوئیں ، چین سے یورپ مال گاڑیوں کے 51روٹ ہیں جہاں 28چینی شہروں سے گیارہ یورپی ملکوں کے 29شہروں کیلئے مال گاڑیاں روانہ ہوتی ہیں ۔

مزید :

کامرس -