ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو کو وسیع کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو کو وسیع کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر ٹیکس ریونیو کو وسیع کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘اس حوالے سے ایف بی آر کے تمام کمشنرز ‘ان لینڈ ریونیو ‘ٹیکس پیٹر یونٹس ‘کارپوریٹ ٹیکس آفسز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ‘جس میں محکمہ انٹیلی جنس ماڈیولز کو مکمل طور پر آپریشنل کرنے کیلئے ود ہولڈ نگ رئیل ٹائم انفارمیشن ٹریکر کو استعمال میں لایا جائیگا‘تمام اعلیٰ افسران کوبتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ماڈیولز کیلئے متعارف کروائے جانیوالے سافٹ ویئر کی یوزر گائیڈنس تمام چھوٹے آفسران کوبتائی جائیں تاکہ وہ بہتر طریقے سے سافٹ ویئر کواستعمال کرسکیں ۔#/s#

مزید :

کامرس -