بطور لڑکی ڈھول پلیئرنام بنانا مشکل ترین کام تھا،عریشمہ خان

بطور لڑکی ڈھول پلیئرنام بنانا مشکل ترین کام تھا،عریشمہ خان
 بطور لڑکی ڈھول پلیئرنام بنانا مشکل ترین کام تھا،عریشمہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر ) پاکستان کی معروف ڈھول پلیئر عریشہ خان نے کہا ہے کہ بطور لڑکی ڈھول پلیئرنام بنا نامشکل ترین کام تھا۔والدہ کی وجہ سے مجھے کامیابیاں مل رہی ہیں۔مجھے فخر ہے کہ انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی مسلسل نمائندگی کررہی ہوں۔میں حسد اور لالچ کرنے والوں میں سے نہیں بلکہ اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں۔میں شوقیہ ڈھول پلیئر نہیں ہوں اس کی باقاعدہ تربیت حال کی ہے۔ایک انٹرویو میں ڈھول پلیئر کا کہنا تھا پاکستان میں کسی لڑکی کا بطور ڈھول پلیئر اپنی پہچان بنانا مشکل ترین کام ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے یہ کر دیکھایا ہے۔اس میں والدہ کا سب سے اہم رول ہے انہوں نے میری ہر موقعہ پر مدد کی ہے۔میں آج جو بھی ہوں اور جس مقام پر ہوں اللہ تعالیٰ کے بعد اپنی والدہ کی دعاؤں سے ہوں۔میں چاہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہر کسی کو میری جیسے ماں دے۔

مزید :

کلچر -