شریا گھوشال کے بالی وڈ میوزک انڈسٹری میں 15 سال مکمل

ممبئی (یو این پی)گلوکارہ شریا گھوشال نے بالی وڈ میوزک انڈسٹری میں 15 سال مکمل کر لئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے متعارف کرایا اور اب تک متعدد فلموں کے لئے گانے گا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے متعدد بار ورلڈ ٹور کئے لیکن ان کا امریکہ اور کینیڈا کا ٹور ان کے کیریئر کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ اور کینیڈا ک ٹور کے دوران وہ اپنے معروف گانوں کے علاوہ بالی وڈ کے ممتاز گلوکاروں لتا منگیشکر ،آشا بھوسلے ،مدان موہن ،آر ڈی بورمنجی، سلل چوہدری اور لکشمی کانت پیارے لال کے گانے گا کر انہیں خراج تحسین پیش کریں گی۔