فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن 100من ناقص اشیاء تلف ،6پوائنٹس سیل متعدد کو جرمانے
لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیاء خوردونوش کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں لاہور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں 270فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور 6کو سیل 49کو جرمانے جبکہ 215کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ لاہور شہر میں کارروائیاں کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے رحیم پارک میں کلیرٹی واٹر،کوٹلی میں لکی برگر سٹال، پر چھاپے کے دوران اجازت کے بغیر کام کرنے پراحاطوں کو سیل کر دیا گیا ۔نقشبندیہ بازار میں موجودالرفیق سویٹس، مزنگ پر شنگریلہ ریسٹورنٹ ،نیو پیراڈائس ریسٹورنٹ،فوڈ فوژن ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر میٹرو کیش اینڈ کیری (بیکری سیکشن ) ،اٹالین پلیٹ ، پرچھاپے کے دوران ،اشیاء خورونوش کو گندے کپڑے سے ڈھانپنے،ملازمین کے میڈیکل نہ ہونے ،گندے فریزر مین خوراک کو محفوظ کرنے ،احاطے کی نامناسب صفائی ،ملازمین کا جیولری پہن کراور ذاتی صفائی کا خیال رکھے بغیر کام کرنے پر مجموعی طور پر 51ہزار5 سوجرمانہ عائد کیاجبکہ 50 کلو ناقص اور غیر معیاری کیچپ کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔پرانا مزنگ اڈا پر کراچی شہباز بریانی، پاکیزہ مرغ چنے ،بھٹی سٹور ،مدثرنان چنے ،یاسر جنرل سٹور،جابر ٹی سٹال ،عبداللہ جنرل سٹور،محمدی ناشتا پوائنٹ ،عثمان کولڈ کارنر ،طفیل کریانہ سٹور،ماشاللہ کریانہ سٹور ،لکی برگر سٹال،دیسی ڈیرہ ،کشمیر جنرل سٹور،یادگار ٹی سٹال،رائے ونڈمیں ملک بر گر پوائنٹ ،الحسیب سندھی بریانی ،باغ والی پلی میں موجود المروہ فوڈز،نقشبندیہ بازار میں حاجی فیاض سٹور ،بوٹا ملک شاپ ،شیماڈل ٹاؤن میں وٹ آ پراٹھاپر معائنہ کے دوران فوری ای لائسنس بنوانے اور احاطے کی صفائی اور ملازمین کے میڈیکل بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔