مظلو م مسلمانوں کے حق میں پاکستان کا کمزور موقف شرمناک ہے،میاں ایوب

مظلو م مسلمانوں کے حق میں پاکستان کا کمزور موقف شرمناک ہے،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ برما کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں حکومت پاکستان کا کمزور موقف پوری قوم کیلئے شرمندگی کا باعث بنا ہوا ہے پاکستانی حکومت سے بہتر تو مالدیپ اور ترکی جیسے ممالک ہیں جنہوں نے اس ظلم پر احتجاج کرتے ہوئے برما سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے طیب اردگان نے برما کی حکومت کی نہ صرف سخت الفاظ میں مذمت کی اور ان مظلوموں کیلئے غذائی امداد فراہم کرنے کی اجازت طلب کی بلکہ برما کی رہنما سوچی سے اس ظلم کو روکنے کی بات بھی کی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد سے ہجرت کرنے والوں کیلئے سہولت پیدا کرنے کی بھی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایٹمی طاقت اس لئے نہیں بنایا تھاکہ وہ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے امریکہ کے خوف سے ایک مضبوط موقف بھی اختیار نہ کرسکے پاکستان کا فرض بنتا ہے کہ وہ مظلوم مسلمانوں کی ہر طرح سے بھرپور مدد کرے اور اس کے لئے اقوام متحدہ کا دروازے پر بھی دستک دے اور انہیں کہا جائے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے۔