نیتن یاہو کی اہلیہ کوسرکاری خزانے کے غلط استعمال پر مقدمے کا سامنا

نیتن یاہو کی اہلیہ کوسرکاری خزانے کے غلط استعمال پر مقدمے کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تل ابیب(این این آئی)سرکاری خزانے کے غلط استعمال پر اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ کو مقدمہ کا سامنہ کرنا پڑسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت انصاف نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کو باضابطہ طور پر مطلع کیا کہ عوامی پیسوں کے ناجائز استعمال پر انہیں مقدمے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔کیٹرنگ افیئر کے نام سے سامنے آنے والے اسکینڈل میں سارہ نیتن یاہو پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے عوامی پیسے سے باہر سے کھانا منگوایا جس کے باعث سرکاری خزانے کو 85 ہزار یورو کا خرچ برداشت کرنا پڑا تھا۔سارہ نیتن یاہو نے انکے خلاف الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاوس میں کوئی خانساماں نہیں اس لئے مجبورا باہر سے کھانا منگوانا پڑ رہا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کوبھی کرپشن کے الزام میں تفتیش کو سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -