انگلینڈ نے لارڈز جیت کر2-1سے سیریزاپنے نام کرلی

انگلینڈ نے لارڈز جیت کر2-1سے سیریزاپنے نام کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیٹ نیوز)جیمزاینڈرسن کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ 9وکٹوں سے جیت کر2-1سے سیریزاپنے نام کرلی۔ویسٹ انڈیزکا 107رنزکا ہدف میزبان ٹیم نیایک وکٹ کھوکرحاصل کرلیا۔تفصیل کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 177رنز پر ڈھیر ہوگئی،جیمز اینڈرسن نے 7کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے مجموعی طورپر9وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 123رنز جبکہ انگلینڈ نے 194رنز بنائے تھے۔انگلش ٹیم کے اوپنر ایلسٹڑ کک دوسری اننگز میں 17رنز بنا کرآؤٹ ہوئے ان کے بعدسٹون مین اور ویسلے نے بغیر کوئی غلطی کیے ہدف28اوور میں مکمل کرلیا۔سٹون 40اورویسلے 44رنزکیساتھ ناٹ آؤٹ رہے،واحد وکٹ باؤلرجیسن ہولڈرنے حاصل کی۔جیمزاینڈرسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔