پنجاب بنک نے ٹکٹوں کیلئے برانچوں کی تعداد 13سے بڑھا کر 25کر دی

پنجاب بنک نے ٹکٹوں کیلئے برانچوں کی تعداد 13سے بڑھا کر 25کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر )پنجاب بنک انتظامیہ نے ورلڈ الیون ٹی 20 میچز کے انعقاد کے سلسلے میں ٹکٹوں کی فروخت کے لئے اپنی برانچوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب بنک انتظامیہ نے شہر میں ٹکٹیں فروخت کرنے والی بنک برانچوں کی تعداد 13سے بڑھا کر 25کر دی ہے جن سے لاہور کے شہریوں سمیت کرکٹ شائقین 500روپے مالیت والی ٹکٹیں خرید سکیں گے جبکہ دوسری طرف شہریوں کی کی کثیر تعداد نے بنک کی برانچوں سے اب بھی ٹکٹیں نہ ملنے کی شکایات کی ہیں۔